54

نوسربازوں نے پنشن لینے والے شخص کو رقم سے محروم کر دیا

گوجرہ(نامہ نگار)نوسر بازوں نے پینشن لینے آئے شخص کوہزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر253ج ب جھنگ کامحمد اسلم جو کہ ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم ہے جونواں لاہور کی بنک سے اپنی35ہزارروپے کی پینشن نکلواکر باہرآیا تو اسے نوسر بازوں نے باتوں میں لگا کر اس سے مذکورہ رقم اینٹھ لی اورفرارہو گئے۔تھانہ نواں لاہور پولیس کو واردات سے آگاہ کر دیاگیا ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔علاوہ ازیں چک نمبر338ج ب کا یاسر بلال سودا سلف لینے کیلئے بازار گیاجہاں پر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروںنے اس کی جیب سے اس کا موبائل نکال لیا اورفرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں