65

8فروری کے الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااورپی پی113سے نامزداُمیدوارراناعلی عباس خاں نے کہاہے کہ عام انتخابات کسی طرح بھی ملتوی نہیں ہوسکتے پی ٹی آئی نے دوسری بارقراردادجمع کرواکرجمہوریت کے خلاف سازش کی ہے وہ 2018کی طرح سہولت نہ ملنے کی وجہ سے الیکشن سے راہ فرارچاہتی ہے۔اس وقت پاکستان میں مقبول ترین لیڈراور رہنمامیاں نوازشریف ہیں حالات سے واضح ہوگیا ہے کہ 8فروری کوالیکشن کے بعدمسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی ۔ میاں نوازشریف نے ہمیشہ قوم کے ساتھ جووعدے کئے وہ100فیصدپورے کئے گئے زبان سے کی گئی کسی بات پریوٹرن نہیں لیا۔عوام اُن پراعتمادکرتے ہیں۔عوامی مینڈیٹ ملنے کے بعدوہی ملک اورقوم کوبحرانوں سے نجات دلائیں گے۔وہ اپنے حلقہ میں مسلم لیگی کارکنوں سابق بلدیاتی نمائندوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکررہے تھے۔اُنہوں نے کہاکہ 5سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی اُنہوں نے عوامی خدمت میں کمی نہیں آنے دی۔اُنہیں اُمیدہے حلقہ کے عوام بھاری لیڈکے ساتھ اُنہیں منتخب کریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ15جنوری سے میاں نوازشریف عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں فیصل آبادمیں جو جلسہ عام ہوگا وہ مینارپاکستا ن کی طرح تاریخ سازاورعوام ثابت کریں گے کہ فیصل آبادآج بھی مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں