10

ڈیڈ لائن سے قبل منصوبوں کی تکمیل مشن،صوبائی وزیراظفرعلی

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں ڈیڈلائن سے قبل عوامی منصوبوں کی تکمیل کا مشن،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی وزیر کنٹینر میں شفٹ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر کنٹینر میں شفٹ ہوگئے۔صوبائی وزیراظفر علی ناصر نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور پراجیکٹ کی سائٹ پر کنٹینر میں بیڈ لگوالیا اور عارضی رہائش اختیار کر لی۔صوبائی وزیر اظفر علی ناصر کوبند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور پراجیکٹ کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کا ٹاسک کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔صوبائی وزیراظفر علی ناصر صبح، دوپہر، شام اور رات گئے منصوبے کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر منصوبے کی تکمیل تک کنٹینر میں ہی رہائش رکھیں گے۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے رات گئے پراجیکٹ کا دورہ اورتعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے کنٹریکٹر کو ضروری ہدایات دیں ۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر کی زیر صدارت کنٹینر میں اجلاس منعقد ہوا ۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پراجیکٹ کی تکمیل تک کنٹینر میں ہی رہوں گا۔ وزیر علی محسن نقوی عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے رضاکار ہیں اور انہی کی نقش قدم پر چلیں گے اورمیرے لئے وزیراعلی محسن نقوی کی دی ہوئی ہدایت پتھر پر لکیر ہے۔اظفر علی ناصر نے کہا کہ انشاء اللہ ہر صورت ٹارگٹ کو پورا کریں گے،چاہے کچھ بھی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں