93

PTIکو نئی پالیسی کی تلاش

لاہور (بیوروچیف)سینئر رہنما پی ٹی آئی حامد خان نے کہا ہے کہ پہلے ہم الیکشن میں حصہ لے رہے تھے اور ہمیں قانونی طور پر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت تھی ۔کل سے تو یہ صورتحال ہوگئی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دور کی بات اب پلیئنگ فیلڈ ہی نہیں رہی۔ہمارے پاس نشان ہی نہیں رہا ہم اپنے امیدوار ہی نامزد نہیں کرسکتے۔عوام ہمارے امیدوار کو شناخت کرکے ووٹ نہیں دے سکتے ہم تو ایک بالکل مختلف صورتحال میں چلے گئے ہیں وہ تو صورتحال کچھ اور تھی لیکن ہم تو اب بالکل پروسس سے باہر کردیئے گئے ہیں۔آزاد امیدوار پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتاوہ تو ایک آزاد شخص ہوتا ہے اس کے مختلف قانونی اعتراض ہوتے ہیں۔ساری چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے اگلے دو چار دنوں میں کوئی نہ کوئی پارٹی پالیسی بنائیں گے۔ہمارے امیدوار آزاد نہیں رہ سکتے، مختلف پارٹیوں میں شامل کرادیئے جائیں گے، پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اختر اقبال ڈار کی گارنٹی نہیں ہے، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد نظر ثانی کا فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں