68

دھند میں اندھا دھند حادثات، 9 افراد جاں بحق ، 50 زخمی

کمالیہ،گوجرانوالہ’ پاکپتن (نمائندگان) کمالیہ ، گوجرانوالہ اور پاکپتن میں مسافر گاڑیاں دھند کے باعث حادثات کا شکار ہوگئی، دونوں حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ30مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر راہوالی کے قریب بس الٹ گئی جس کی وجہ سے دوافراد جاں بحق جبکہ25زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر پھسلن اور دھند کے باعث پیش آیا، بس کوہاٹ سے لاہور جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی۔ مسافر میں 50 مسافر سوار تھے،متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پاکپتن میں ملکہ ہانس کے قریب دوگاڑیوں میں تصادم کے سبب دوافرادجاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق روڈ زیرتعمیر ہونے اور دھند کے سبب حادثہ پیش آیا۔ علاوہ ازیں آج کمالیہ اوردیگرعلاقوں میں شدید دھند نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا دھند کے باعث اڈہ کلیرا کے قریب8گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 20افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ریسکیوٹیمیں گاڑیاں ٹکرانے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے تاہم گاڑیاں ٹکرانے سے خاتون سمیت 4افرادجاں بحق ہوگئے ، شدید زخمی ہونے والوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں