102

سرگودھا مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور رہیگا’ ڈاکٹر ذوالفقار

سرگودھا (بیوروچیف) حلقہ کی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر 8فروری کو حلقہ میں دھاڑے گا اور کامیابی ملک بھر سے ن لیگ کی ہوگی حلقہ این اے 85 پہلے ہی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ اس حلقہ سے کامیابی حاصل کرکے حلقہ کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا سفر شروع کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت حلقہ کی تعمیر و ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اب بجلی’ گیس’ گٹر’ نالی کی سیاست نہیں بلکہ میگا پراجیکٹ کی طرف توجہ دینگے تاکہ سرگودھا کے عوام کو حقیقی فائدہ حاصل ہوسکے اس وقت سرگودھا سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے مخالفین خوفزدہ ہیں اور منفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔ اب بجلی’ گیس’ گٹر’ نالی کی سیاست نہیں بلکہ میگا پراجیکٹ کی طرف توجہ دینگے انشاء اللہ نہ صرف کامیابی حاصل کرینگے بلکہ تمام صوبوں اور مرکز میں حکومت بھی بنائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں