121

مخیرتنظیموں کے اشتراک سے UBLکا ایثاراکائونٹ متعارف

کراچی(بیوروچیف)UBLامین نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) ،چائلڈ لائف فائونڈیشن،دی سٹیزنزفائونڈیشن (TCF) اور اخوت کیساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں پردستخط کئے ہیں جو ادارے بالترتیب صحت،بچوں کی دیکھ بھال،تعلیم اور روزگارکے شعبے میں انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،یہ تعاون UBL”امین ایثاراکائونٹ”کے آغاز سے شروع ہوا جواپنی نوعیت کی اسلامی ذمہ داری کی مصنوعات میں سے ایک ہے جونہ صرف صارفین کی بینکنگ ضروریات کوپورا کرتا ہے بلکہ معاشرے کی فلاح وبہبود میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے۔UBLامین نے ایسا اراکائونٹ ڈیزائن کیا ہے تاکہ صارف کوانسانی ہمدردی کے کاموں میں شراکت کی ترغیب دی جائے بینک تکافل پلان کومفت اسپانسرکرتا ہے تاکہ 12مہینوں کیلئے اکائونٹ ہولڈرکی موت یا حادثاتی/مستقل معذوری کی وجہ سے ہونیوالی آمدنی کے نقصان کے خطرے کومحفوظ بنایا جا سکے۔ معاشرے کی فلاح وبہبود کیلئے شراکت کے پیچھے خیال یہ ہے کہ بنک اپنی جیب سے ایک مخصوص رقم مختص کرتا ہے جو صارف کے اکائونٹ میں رکھے گئے بیلنس کی بنیاد پرکرتا ہے اورمستحق افراد میں آگے کے اخراجات کیلئے مذکورہ بالا چاراداروں میں تقسیم کرتا ہے یہ شراکت گاہک کونیک مقصد میں اپنا کردارادا کرنے پر اطمینان کا احساس دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں