80

ملکی اور سیاسی مسائل کا حل مفاہمت اور مذاکرات میں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور سیاسی مسائل کا حل مفاہمت اور مذاکرات میں ہے۔پوری قوم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔سیاسی ومزہبی قائدین اپنی انا اور ضد کو چھوڑ کر وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر آئین اور قانون کی با لا دستی کیلئے آگے بڑھیں اور کوئی ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیں جو سب جماعتوں اور عوام کو قبول ہو اور جمہوریت کی بقا اسی میں ہے کہ مفاہمت اور مزاکرات کا راستہ نکالا جائے پوری قوم نے آئین اور قانون کا احترام کیا ہے اور تمام جماعتوں کو اپنی ضد اور انا کو ختم کر کے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوئی ضابطہ طے کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں سیاسی جھگڑوں سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں