فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار پہنچنے پر نو منتخب صدر و سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کی طرف سے صدر مسلم لیگ(ن)و سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور انکے ساتھیوں کا والہانہ استقبال، نو منتخب سیکرٹری رانا مرتضی حکیم ایڈووکیٹ کو مبارکباد دینے جب شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اپنے گروپ کے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کچہری پہنچے تو ڈسٹرکٹ بار کے گیٹ پر انکا شاندار طریقہ سے استقبال کیا گیا ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، یاد رہے کہ حالیہ الیکشن میں سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد نے اپنے گروپ اور تمام ساتھیوں سمیت نو منتخب سیکرٹری بار رانا مرتضی حکیم ایڈووکیٹ کی بھر پور حمائیت کی تھی اور دن رات انکی کامیابی کیلئے کئمپین کی تھی رانا مرتضی کے بڑے بھائی شیخ اعجاز احمد کے حلقہ پی پی 114 کے سینئر نائب صدر اور انکے دست راست بھی ہیں، شیخ اعجاز احمد کو کمیٹی روم میں اپنے خطاب کے دوران نومنتخب سیکرٹری نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر شیخ صاحب اور انکے ساتھی میرا ساتھ نہ دیتے تو آج شائید میں اس عہدہ پر نہ ہوتا میں انکا انکی ٹیم کا اور شیخ برادری کا بھی بڑا مشکور ہوں، صدر بار میاں انوار الحق اور سیکرٹری فنانس شکیلہ حمزہ کھرل ایڈووکیٹ نے بھی معزز وکلا سے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر شیخ اعجاز نے اپنے خطاب میں نو منتخب سیکرٹری کو انکی شاندار جیت پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی صدر بار اور انکی پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
51