45

ہیٹر سے بستر کوآگ لگ گئی ، میاں ، بیوی اور دو بچے جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید سردی سے بچائو کیلئے گیس لیکج’ کمروں میں دھواں بھرنے اور آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ’ آج پھر ملت روڈ پر گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی’ دو بچوں سمیت بری طرح جھلس گئے، ریسکیو1122 نے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ملت روڈ گیم چوک کا رہائشی محمد اجمل سردی سے بچنے کیلئے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کمرہ میں گیس ہیٹر جلا کر سو رہا تھا کہ گیس لیکج کے باعث بستر کو آگ لگنے سے آگ بھڑک اٹھی جسکی لپیٹ میں آ کر 30سالہ محمد اجمل ولد ارشاد’ اسکی 27 سالہ اہلیہ حمیرا اور 3 سالہ ماریہ اور 6 ماہ کی عنائیہ بری طرح جھلس گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری شدید سردی سے بچنے کیلئے گیس ہیٹر’ کوئلہ کی انگھیٹی استعمال کرتے وقت احتیاطی اقدامات کریں، معمولی غلطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں