36

دھند کے باعث کوسٹر’ ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر’ متعدد مسافرشدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے قریب نوابانوالہ سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث تیز رفتار کوسٹر اوورٹیک کرتے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے متعدد مسافر بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کوسٹر میاں چنوں سے واپس آ رہی تھی کہ سمندری کے قریب نوابانوالہ سٹاپ کے نواح میں شدید دھند کے باعث گنے سے لوڈ ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، کوسٹر میں سوار مسافر عبداﷲ ولد عبدالمجید’ شعیب ولد مشتاق’ شہزاد ولد غلام نبی’ شیراز بی بی زوجہ ناصر اور دیگر بری طرح زخمی ہو گئے، کوسٹر کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے شدید زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں