97

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
ماضی کی غلطیوں سے کچھ تو سیکھیں اب مزید کوئی غلطی کی گنجائش نہیں ہے آج ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہے اور آج خاص طور پر کسی کا بھی اعتبار نہیں کرنا محتاط رہیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
مریخ ابھی تک زائچے میں ہے جو غصہ، کشیدگی، لڑائی، جھگڑے وغیرہ کا سبب بنتا ہے اس لئے آج بھی ہر صورت ان معاملات سے بچ کر چلنا ہے ورنہ مسئلہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے اب وہ ان شااللہ اس حوالے سے خوشی کی خبر سن سکیں گے اور بھی کئی سلسلے آمدن بڑھانے کے اب سامنے آ سکتے ہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
حالات کے مطابق قدم اٹھائیں کسی معاملے میں جلد بازی مت کریں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے آپ کے لئے حکمت عملی سے چلنا کئی حوالوں سے آپ کو فائدہ دے سکتا ہے پوری توجہ دیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
جو لوگ کسی بھی جگہ پر اپنی رقم کا استعمال کر کے فائدہ حاصل کرنے کے چکروں میں ہیں وہ اچھی طرح پہلے سارے حالات دیکھ لیں غیر بندے کا اعتبار کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے خیال کریں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
جن افراد نے کافی دنوں سے کوشش جاری رکھی ہوئی تھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وہ اب ان شااللہ اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ آج روز گار کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کی ایک کوشش آج کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے رکاوٹیں ان شااللہ ختم ہوں گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اہم فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اچھا دن ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
اپنے آپ کو سب سے الگ کر کے چلنے میں آپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے معاف کر دیں ان کو جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی اور اب خاموشی سے اپنے روز گار کی طرف آ جائیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں بس جذباتی فیصلے مل کریں اور آجکل خاموشی سے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں اس وقت اوپن ہونا کسی طرح بھی آپ کے لئے ٹھیک نہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
دشمن کو کمزور مت سمجھیں اور جب وہ اندر سے ہو تو زیادہ محتاط ہو کر چلنا پڑتا ہے آج وار کر سکتا ہے مگر اللہ کے فضل و کرم سے کوئی نقصان نہ ہوگا۔ بس وہ اوپن ہو جائے گا۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ کسی ٹینشن میں ہیں زائچہ تو کچھ بھی ایسا نہیں بتا رہا بس اپنے کام سے کام رکھیں اور خاموشی سے چلتے رہیں۔ ان شااللہ آج شام تک کوئی اچھی خبر مل ہی جائے گی۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے آپ حقوق العباد کے حوالے سے اپنی غلطیوں کی جس قدر ممکن ہے اصلاح کر لیں ورنہ آپ کے لئے مشکلات ہیں اور سچی توبہ کی بھی سخت ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں