66

سمگلنگ کیخلاف جاری کریک ڈائون تیز

راولپنڈی (بیوروچیف) سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، یکم ستمبر سے اب تک جاری کریک ڈائون میں 9249.41 میڑک ٹن چینی، 202 میٹرک ٹن آٹا، 2661.01 میٹرک ٹن کھاد ، 205176 سگریٹ سٹاکس، 19034 کپڑے کے تھان اور 2.37 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی ، اس حوالے سے ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھر میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ، 7 جنوری تا 15 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں برآمد کئے جانے والی سمگل شدہ اشیاء میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی شامل ہیں ، اس حوالے سے ملک بھر سے کل 10.88 میٹرک ٹن چینی، 550 سگریٹ کے سٹاکس، 595 کپڑے کے تھان اور 0.12 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، ملتان سے 160 سگریٹ سٹاکس، 90 کپڑے کے تھان جبکہ کراچی سے 502 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں