121

دھند میں ٹرک کی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکر ، 3افراد جاں بحق

قصور(نامہ نگار)دھند کے باعث ایک اور حادثہ، تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرایا۔افسوسناک حادثہ پتوکی میں کچہری روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے جاٹکرایا، حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ2شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں