105

سوا ماہ گزر گیا ، مدینہ ٹائون پولیس ٹریول ایجنسی مالک کے گھر ہونیوالی واردات کا سراغ نہ لگا سکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون پولیس سوا ماہ گزرنے کے باوجود ٹریول ایجنٹس کے مالک پونے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور سامان لوٹنے والے چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی، متاثرہ ٹریول ایجنسی کا مالک کا آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان’ سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اور ارباب اختیار سے چوروں کا گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کرنے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون وائی بلاک کے رہائشی ٹریول ایجنسی کے مالک افتخار شوکت چوہدری نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ 10دسمبر 2023ء کو شام ساڑھے چار بجے کے قریب اپنی بیٹی کو اسلام آباد روانہ کرنے کیلئے ڈائیوو بس پر بٹھانے کیلئے گئے ہوئے تھے گھر میں کوئی فرد موجود نہ تھا۔ جب وہ بیٹی کو روانہ کرکے واپس گھر پہنچے تو مین گیٹ کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور کمروں میں سامان بکھرا پڑا تھا اور الماریوں کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے تھے اور جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ پونے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 80تولے طلائی زیورات’ نقدی’ پرائز بانڈز اور دیگر سامان غائب تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، لیکن سوا ماہ سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں