72

گوجرہ میں کا ر کی ٹکر سے 3موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار) تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوارتین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں گائوں میں کہرام مچ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 181 گ ب کا احتشام،ذوہیب اور ساجد موٹرسائیکل نمبری 3355 ٹی ایس ایل پر سوار ہوکر اڈا مونگی بنگلہ سے اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ مونگی روڈ پرشاکر آباد کے قریب تیز رفتار کار نمبری 1549ٹی ایس سی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تینوں شدید زخمی ہو گئے اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے احتشام اور ذوہیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ساجد ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوگیا کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر صدر پولیس نعشیں اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں اور کار قبضہ میں لے کر کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔تینوں افرادکی موت کی خبر گائوں پہنچتے ہی گائوںکی فضا سوگوارہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں