75

CC89 کی مسیحی کمیونٹی نے میری انتخابی مہم چلاکر ساتھ دینے کا حق ادا کردیا ، طاہر جمیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برکت پورہ سی سی 89کی مسیحی کمیونٹی نے سابق کونسلر مسلم لیگ (ن) سٹی منیارٹی ونگ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر دلنواز تیجا کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی پی 115 کے امیدوار میاں طاہر جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ یہ اعلان انہوں نے سابق منیارٹی کونسلر ڈاکٹر دلنواز تیجا کی رہائش گاہ برکت پورہ میں ایک میٹنگ کے دوران کیا’ میٹنگ میں سابق ایم پی اے سردار خلیل طاہر سندھو نے بھی خصوصی شرکت کی’ میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) این اے 102 کے کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ چیئرمین JEC چرچ ذیشان نواز تیجا’ ‘عمانوئیل غوری’ ملک سہیل سردار’ سٹیفن حبیب کونسلر’ چوہدری یوسف مسیح’ چوہدری شوکت مسیح کے علاوہ مسیحی کمیونٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی پی 115 مسلم لیگ (ن) میاں طاہر جمیل نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ یہ سٹی کونسل پہلی مرتبہ میرے حلقہ انتخاب میں شامل ہوئی ہے اور مجھے بہترین ساتھی ملے ہیں جو میری انتخابی کمپین خود چلا رہے ہیں’ آج میں انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے سردار خلیل طاہر سندھو سابق ایم پی اے اور سابق منیارٹی کونسلرز ڈاکٹر دلنواز تیجا اور سٹیفن حبیب کی شکل میں مسلم لیگ (ن) اور قائد میاں محمد نواز شریف کو حقیقی معنوں میں محبت کرنے والے دوست ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں