81

گوجرہ میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ تحصیل آفس روڈ گوجرہ پر واقع کامران کی دکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،ڈیوائسسزمالیت70ہزاکر لیں ۔ نامعلوم چور مدنی فارمیسی کے تالے توڑ کر 1لاکھ25ہزارچوری کرلئے ،چک نمبر 245 گ ب کے جنیدنے اپنے دو بنے باندھ رکھے تھے جنہیں نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔ چک نمبر332ج ب کے یاسرنے اپنے مویشی ڈیرہ پر باندھ رکھے تھے کہ نامعلوم چور اس کا ایک قیمتی بیل چوری کر کے لے گئے ۔چک نمبر370 ج ب کے محمدیونس کی بیٹھک کا دروازہ توڑ کر نامعلوم چوروں نے45 ہزار مالیتی یوپی ایس اور81ہزارروپے مالیتی بیٹری چوری کر لی۔چوروں نے دستگیرکالونی گوجرہ کے محموداحمدکے گھر کے باہرکھڑی اس کی موٹر سائیکل نمبر6243اے کیوبی چوری کر لی۔ چک نمبر422ج ب کے محمد سلمان کے رقبہ سے ٹیوب ویل کی نال مالیتی40ہزارروپے چوری کر لی۔چک نمبر352ج ب کے ساجد محمودکی آٹاچکی سے لاکھوں روپے مالیتی سامان چوری کر لیاگیا۔چک نمبر349ج ب کے محمد افتخارکی حویلی سے بھینس معہ بچھڑامالیت3لاکھ چوری ہو گیا۔چک نمبر305ج ب کے محمد اکمل کے گھر کا دروازہ توڑ کر نامعلوم چور1لاکھ 20ہزار مالیتی سامان چوری کر کے فرارہو گئے۔تھانہ سٹی وصدر اور نواں لاہور پولیس کوآگاہ کر دیاگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں