82

جے یو آئی کے امیدوار ملک وقوم سے مخلص ہیں

سرگودھا (بیوروچیف) جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سرگودھا ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے جس بھی حلقہ میں کھڑے ہیں وہ انشاء اللہ عوامی تعاون سے فتح حاصل کرینگے حلقہ این اے 82 پر حکومت کرنیوالے اور لوگوں سے منافقت کرنیوالوں کا یوم حساب عوام 8فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت لیں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 82 سے جمعیت علماء اسلام کے امیداور برائے قومی اسمبلی رائو عبدالقیوم نے مختلف وفود اور برادریوں کے سربراہوں سے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا ہے اور یہی سیاست ہماری کامیابی کی ضامن ہے انشاء اللہ 8فروری کو لوگ کتاب کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کرینگے کہ وہ اب حلقہ این اے 82میں منافقت کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اچھے امیدواروں کا ہی انتخاب اس حلقہ کی ترقی کا ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں