71

پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد کا تاجرسے 12 لاکھ بھتہ کا مطالبہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد کا ستارہ ڈائمنڈ سٹی کے تاجر سے 12لاکھ روپے کا بھتہ کا مطالبہ، رقم نہ دینے پر محبوس بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ تاجر امجد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بھتہ خور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ستارہ ڈائمنڈ سٹی کالونی کے رہائشی تاجر امجد نے بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس اپنے ساتھی کے ہمراہ اس کے پاس آیا اور کپڑا فروخت کرنے کا کہا، جب انہوں نے کپڑا دکھایا جو کہ پسند نہ آنے پر خریداری سے انکار کر دیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اسکو محبوس بنا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 12لاکھ بھتہ ادا کرنے کا کہتے رہے اور بڑی مشکل سے اسکی جان چھڑائی۔ تاہم صدر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں