78

سابق صدر گوجرہ پریس کلب محمد اکرم کی 14ویں برسی منائی گئی

گو جرہ (نامہ نگار) سابق صدر گوجرہ پریس کلب محمد اکرم ممتاز کی 14ویں سالا نہ برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ محلہ حفیظ پارک گوجرہ میں منعقد ہوئی جس کااہتمام مرحوم کے صاحبزادے مقامی صحافی عمر فاروق نے کیاتقریب میں پریس کلب گوجرہ کے چیئرمین ایگذیکٹو تنویر حسین ،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن جٹ سمیت دیگر نے محمد اکرم ممتازکی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ مرحوم ایک سچے کھرے اورمحبت کر نے والے انسان تھے جنہوں نے پورے خلوص کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکی اور پریس کلب کی نیک نامی کیلئے خدمات سرانجام دیں۔مقررین نے کہاکہ علاقہ کی تعمیروترقی اورمثبت صحافت کے فروغ کیلئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائیگا۔اس موقع پر مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں