48

سرگودھا ڈویژن کیلئے مزید74بائیو پلانٹ کی منظوری

سرگودھا (بیوروچیف) محکمہ توانائی پنجاب کے ایک وفد نے آج کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ سرگودہا ڈویژن کے لیے مزید 74 بائیو پلانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ اس سے قبل تین سو پلانٹ پہلے ہی شہریوں میں قرعہ اندزی کے ذریعے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے محکمہ توانائی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشاب اور بھکر میں 25,25 جبکہ میانوالی کو 24 بائیو گیس پلانٹس تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا محکمہ توانائی کی جانب سے سرگودہا ڈویژن کے لیے تین سو بائیو گیس پلانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ جس کے لیے چاروں اضلاع سے مجموعی طور پر 1060 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 735 درخواست گذار مستحق قرار پائے اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع سرگودھا میں 175 خوشاب میں 56 میانوالی میں 50 اور بھکر میں 30 بائیو گیس پلانٹ شہریوں میں قرعہ اندزی کے ذریعے مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ بائیو گیس پلانٹ حاصل کرنے والے افراد کا تمام ریکارڈ محکمہ توانائی کے افسران کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں