93

انتخابی مہم میں فائرنگ کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مریدوالہ کے نواحی گائوں481 گ ب میں انتخابی مہم کے دوران امیدوار کے حامیوں کی طرف سے فائرنگ کرنے پر نوجوان پکڑا گیا، اے ایس آئی ذیشان خالق نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو15 پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچا تو جہاں پر سیاسی رنجش کی بناء پر مسلح افراد فائرنگ کر رہے تھے، تاہم فائرنگ کرنے والے نوجوان کامران کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا جو کہ اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جس پر ملزم کے خلاف اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں