86

مسلم لیگ ن کے 2ہیرے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے و الے خواجہ محمداسلام سابق ایم پی اے ‘سابق امیر شہر اور شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ سابق سٹی جنرل سیکرٹری کی مسلم لیگ ن میں فعال ہونے کی خبروں کا لیگی کارکنان بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور خواجہ محمد اسلام اور شاہدمحمود بیگ ایڈووکیٹ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ”دو ہیرے” قرار دیا ہے۔لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فیصل آبادشہر میں پارٹی پرچم گھر گھر لہرانے کے لئے ان دونوں صاحبان نے بھرپور کردار ادا کیا۔کچھ عرصہ قبل یہ دونوں پارٹی کی مقامی لیڈر شپ کی ذاتی پسند اور ناپسند کی بھینٹ چڑھنے کی وجہ سے ”سائیڈ لائن” ہو گئے تھے۔اس کے باوجود ان دونوں نے اپنی قیادت اور اپنی جماعت کے ساتھ غداری نہیں کی اور نہ ہی جماعت کو چھوڑا’ جیسے بھی حالات رہے یہ مسلم لیگ ن کا حصہ رہے۔اب ان دونوں کو مقامی لیڈر شپ نے رضا مند کر لیا ہے جس پر کارکنوں نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔خواجہ محمد اسلام اور شاہد محمود بیگ اب نئے جوش و جذبے کے ساتھ الیکشن 2024ء میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں