48

قاتل کو موت وجرمانہ کی سزا کا حکم

گوجرہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ محمد جاوید اکرم بیٹو نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر مجرم کوسزائے موت اور 7لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکافیصلہ سنا دیا۔استغاثہ کے مطابق تھانہ سٹی گوجرہ نے صفدر علی کی مدعیت میں اس کے بھائی محمد اشرف کولین دین کے تنازع پرفائرنگ کر کے قتل کر نے کے الزام میںطارق عرف اخلاق سکنہ چک نمبر311ج ب کے خلاف مقدمہ درج کیااور چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیاجس پرفاضل عدالت نے سماعت کے بعد جرم ثابت ہو نے پر مجرم کوسزائے موت اور سات لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ پرمذید6ماہ قید کی سزاکا حکم سنادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں