81

BBC رپورٹ میں نواز شریف کنگ آف پاکستان قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)گیلپ، اپور ، بلیوم برگ کے بعدBBCرپورٹ میں نواز شریف کو کنگ آف پا کستان قرار’2013ء میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کا ریکارڈ قائم کیا، بڑے حریف عمران جیل میں، انکی مقبول جماعت کو رکاوٹوں کا سامناہے، نواز شریف پنجاب کے سب سے مقبول لیڈر، قومی سطح پر بھی مقبولیت 36 سے 52 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے اور خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن وا پس آنیوالے نواز شریف اب 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن کے واضح فاتح نظر آتے ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں میں پا کستان کی سیاست پر انکی بر تری کی وجہ سے یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ وہ دوبارہ سب سے بڑے عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں انکی آخری مدت وزارت عظمی کرپشن پر سزا کی وجہ سے ختم ہوئی اور اس سے پہلے مارشل لا کی وجہ سے انکی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا، اب بھی نظر آ تا ہے کہ نواز شریف اسی عہدے پر واپس آنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں