63

مزاحمت کرنے پر اتھرے ڈاکوئوں کی فائرنگ ، باپ قتل ، بیٹا لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ رندھاوا چوک میں خونی ڈاکہ’ اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر باپ کو قتل جبکہ بیٹے کو بری طرح زخمی کر دیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے نعش پولیس کے حوالے کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ45سالہ ارشاد اپنے بیٹے 24سالہ شہزاد کے ہمراہ ایل پی جی گیس لیکر آ رہے تھے جب وہ نشاط آباد کے علاقہ رندھاوا چوک کے قریب پہنچے تو مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور دیگر مال چھیننے کی کوشش کی تو باپ بیٹے نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوئوں نے فائر کھول دیا اور گولیاں لگنے سے 45سالہ ارشاد اور اس کا بیٹا شہزاد بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے تو ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ارشاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، جبکہ اس کے بیٹے کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، خونی ڈاکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں