67

88امیدواروں کا انتقال

اسلام آباد(بیوروچیف)عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے88امیدوار انتقال کرگئے۔ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ انتقال کرنے والوں میں قومی اسمبلی کے9اور صوبائی اسمبلیوں کے 79امیدوار شامل ہیں، قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشت گردی کا شکار ہوئے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 8باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ22سے آزاد امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،جس کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جنرل الیکشن کے بعد کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30جنوری کو انتقال ہوا جبکہ قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کے اجراسے قبل وفات پاگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں