18

فیسکو نے مزید 26بجلی چوروں کوپکڑلیا

فیصل آباد(پ ر)حکومت پاکستان اوروزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایا ت پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کے دوران مزید 26بجلی چوروں کو پکڑ لیاگیا جن کو 41 ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور17لاکھ سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں