چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ پولیس کی جانب سے پولیس لائن میں فارم وصولی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے،میل ضلع پولیس,فیمیل ضلع پولیس ،ڈرائیور کانسٹیبل میل فیمیل, ضلع پولیس, ٹریفک اسسٹنٹ میل, فیمیل,کیلئے الگ الگ کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں امیدواروں کی راہنمائی کیلئے پولیس لائن میں گائیڈ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ضلع چنیوٹ کے سکونتی مرد, خواتین کانسٹیبل, لیڈی کانسٹیبل, ڈرائیور کانسٹیبل, ٹریفک اسسٹنٹ کی آسامیوں کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں امیدوار بھرتی فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ امیدوار 17 فروری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں امیدوار مزید معلومات کیلئے فون نمبر 6330016ـ047 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ امیدوار کسی کے بہکاوے میں ہرگز نہ آئیں, اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں امیدوار کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈی پی او کے نمبر 0323-7543444 پر رابطہ کریں۔
