71

عدلیہ اور فوج کیخلاف نازیبا وڈیو وائرل کرنے پر مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ترکھانی پولیس نے سیاسی جماعت کے خلاف فیصلہ دینے پر عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم شہباز کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ ترکھانی کے اے ایس آئی ناصر خان نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ دوران گشت اطلاع ملی کہ نواحی گائوں 529 گ ب کے رہائشی شہباز نے عدالت عظمیٰ کے معزز جج کی طرف سے سیاسی جماعت کے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر مذکورہ ملزم نے عدلیہ کے ججز اور پاک فوج کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے اور عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سنگین الزامات لگائے اور کل 8فروری کو ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے حکومت پنجاب نے افراتفری اور شرانگیزی روک تھام کیلئے دفعہ144 نافذ کی گئی ہے۔ مذکورہ ملزم نے دفعہ144 کی بھی خلاف ورزی کی ہے، جس پر مذکورہ ملزم کے خلاف زیردفعہ 505(B)(1)/188/500 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں