42

راجہ ریاض کا عبرتناک سیاسی سفر کا اختتام ہو گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد خان کا عبرتناک سیاسی اختتام۔ گزشتہ انتخابات میں راجہ ریاض احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف سے کامیابی حاصل کی تھی، بعدازاں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی سے منحرف ہو گئے تھے۔ بعدازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ان کو 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں ٹکٹ جاری کیا تو انہوں نے اپنی طبیعت ناسازی کا بہانہ بنا کر ٹکٹ اپنے بیٹے بیرسٹر راجہ دانیال کو دے کر میدان میں اتارا تو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مذہبی گھرانہ سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ حامد رضا نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور آئندہ مسلم لیگ (ن) ان کو ٹکٹ نہیں دے گی اور اسطرح راجہ ریاض احمد خان نے اپنے لئے سیاسی جماعتوں کے دروازے بند کر لئے۔ اسطرح راجہ ریاض احمد خان کا سیاسی سفر اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں