38

فیصل آ باد میںTLPتیسری بڑی سیاسی قوت بن گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مانچسٹرآف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آگئی،ہرحلقے میں TLP کے نامزد امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد ہزاروں رہی،مذہبی جماعتیں متحد ہوکر الیکشن لڑیں توکامیابی حاصل کرسکتی ہیں،تجزیہ نگاروں کی رائے،تفصیل کے مطابق الیکشن 2024ء میں تحریک لبیک پاکستان نے فیصل آباد میں اپنی سیاسی اہمیت کومنوا لیا اوروہ یہاں تیسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے،فیصل آباد میں جن مذہبی جماعتوں کوعوام میں پذیرائی حاصل رہی ان میں جماعت اسلامی،جمعیت علمائے پاکستان،جمعیت علمائے اسلام،پاکستان سنی تحریک،سنی اتحاد کونسل اور جمعیت اہلحدیث شامل ہیں،الیکشن 2024ء میں TLPنے فیصل آباد کے کئی حلقوں میں اپنے امیدواروں کوٹکٹ جاری کئے جنہوں نے ہرحلقہ میں ہزاروں ووٹ حاصل کئے،تجریہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگرمذہبی جماعتیں متحد ہوکر الیکشن لڑیں توحیران کن کامیابیاں حاصل کرسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں