57

نئی منتخب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف)نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس29فروری کو ہونے کا امکان ہے، افتتاحی اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کرینگے ، جو نئے منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔انتخابات کے10 روز کے اندر تمام امید واروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گی ،اسکے بغیر کسی کامیاب امید وار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو گا۔قانون کے تحت الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نئے منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا جس کے بعد خواتین60 اورغیر مسلم 10نشستوں کی سیاسی جماعتوں کو ایلو کیشن ہو گی اور آزاد امید واروں کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کرنے کی مہلت دی جائے گی۔ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہو گا، تاہم اس سے پہلے بھی اجلاس بلایا جا سکتا ہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں