51

ریاض فتیانہ،آشفہ ریاض کی کامیابی حق سچ کی فتح ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈاکٹرافتخارانجم سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کمالیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض فتیانہ کا اتنی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنا حق اور سچ کی حقیقی فتح ہے ۔پورے ملک میں لوگوں نے جس طرح پاکستان کے تحریک انصاف کے امیدواران کوووٹ دیئے ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔لیکن ابھی صورت حال یہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو قبول کرنے کی بجائے ہارے ہوئے لوگ اپنی حکومت بنانے میں دن رات ایک کر رہے ہیں ماضی میں ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے والے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔لیکن عوام اپنا فیصلہ کرچکی ہے کمالیہ کی عوام باشعور ہے وہ کسی بھی شعبدہ باز کے چکر میں نہیں آئیں گے عوام نے فصلی سیاستدانوں کو مسترد کر کے حقیقی خدمت کرنے والوں کو منتخب کیا ۔ہم ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کو مبارکباد پیش کرتے ہیںاور ہم امید کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح وہ اس بار بھی علاقہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں