38

رانا ثناء اللہ کے گھر توڑ پھوڑ ، 36افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمن آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کے دفترپرحملہ اورتوڑپھوڑ کرنیوالے 36افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا سمن آباد کے رہائشی رانا ثناء اللہ کے دفتر میں بطور کیئرٹیکرڈیوٹی کرنیوالے محمد آصف نے بتایا کہ 9فروری کورات ساڑھے نو بجے کے قریب رضوان الحق،اعظم گیلانی کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران مخالف جماعت کے نوجوان ورکرساجد علی،آصف ،زبیر،افضال وغیرہ جوکہ آتشیں اسلحہ اورڈنڈے سوٹوں سے مسلح تھے دفترکے باہررکشہ پرسائونڈ سسٹم اونچی آواز میں چلا رکھا تھا جن کو منع کیا تووہ مشتعل ہوگئے جان سے مارنے کی غرض سے اسکی طرف دوڑے تووہ آفس میں آگیا تومشتعل مظاہرین نے دفتر گھس کرنہ صرف اسکوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ دفترمیں توڑپھوڑبھی کی اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے جس پر سمن آباد پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں