93

مہنگائی کے ”جن ”نے ن لیگ کو بوتل میں بند کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن 2024ء میں مسلم لیگ (ن)کوبھاری اکثریت نہ ملنے کی وجہ ”مہنگائی”قرار،PDMکی اتحادی حکومت میں مشکل فیصلوں کے نام پر مہنگائی میں اضافہ نہ کیا جاتا توصورتحال مختلف ہوتی،مہنگائی کے”جن”نے (ن)لیگ کوبوتل میں بند کردیا،تفصیل کے مطابق عام انتخابات میں PTiکے حمایت یافتہ امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کی بڑی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ PDM حکومت میں معیشت کی مضبوطی کوجوازاورملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے نام پر مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ کردیاگیا،اس صورتحال میں عام لوگوں کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول بھی سخت مشکل بن گیا، (ن) لیگ کے کئی سینئررہنمائوں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ عوام نے مہنگائی کا غصہ الیکشن میں نکالا اورمسلم لیگ( ن) کے امیدوارتوقع سے کم کامیاب ہوئے تاہم انکے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں سے زیادہ ہے اوراب اتحادی حکومت کیلئے میاں محمد شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنامزد کیا جا چکا ہے،نئی حکومت کیلئے مہنگائی پرقابوپانا بڑا چیلنج ہوگا،اس وقت جو صورتحال ہے اس میں بھی حالات کی فوری بہتری کا امکان نظرنہیں آتا،نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے دبائو پرگیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے اس سے عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی،اللہ کرے نئی حکومت مہنگائی کے طوفان پرقابو پائے،نئے حکمرانوں کومہنگائی میں کمی کواپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں