42

انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر ، انارکلی بازار کے صدر و ساتھیوں سمیت امین بٹ گروپ میں شامل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کی بڑی کامیابی’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین امین بٹ اور تاجر رہنما سلطان علوی کی کوششیں رنگ لے آئیں’ انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر (سکا گروپ) کے صدر چوہدری شکیل جٹ اور انجمن تاجران انار کلی بازار کے صدر ملک آصف نے اپنے ساتھیوں سمیت سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) میں شمولیت اختیار کر لی اور امین بٹ گروپ کے ساتھ مل کر تاجر کاز کیلئے کام کرنے کا اعلان کر دیا’ اپنی شمولیت کا اعلان انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد افضل’ عبدالوحید ببر’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ چنیوٹ بازار کے صدر وسیم زبیع اللہ’ انار کلی بازار کے صدر ملک آصف’ سلطان علوی’ مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن خالد’ مزمل طور’ میاں رمضان’ شیخ شاہد جاوید کے علاوہ آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ چوہدری شکیل جٹ اور ملک آصف کی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) میں شمولیت کو ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا’ انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی چوک گھنٹہ گھر میں کوئی اجلاس کرتے تو ایک جانب عبدالوحید ببر اور دوسری جانب چوہدری شکیل جٹ کے بورڈ لگے نظر آتے جس پر دل میں خواہش پیدا ہوتی کہ کیوں نہ چوہدری شکیل جٹ کو سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کا حصہ بنایا جائے’ ہم نے مل کر اس پر کام کیا آج اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم اپنے اس نیک مقصد میں کامیاب ہوئے اور چوہدری شکیل جٹ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کا حصہ بن چکا ہے’ امین بٹ نے کہا کہ ہم سب کا اولین مقصد تاجروں کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے’ انشاء اللہ ہمارا ہر قدم شہر بھر کے تاجروں کی بہتری کیلئے اٹھے گا’ اس موقع پر انہوں نے واضح کر دیا کہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) غیر سیاسی تنظیم ہے’ یقینا ہم سب کی کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے وہ رہے گی’ لیکن تاجر کاز کیلئے ہم سب ایک ہیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر(سکا گروپ) کے صدر چوہدری شکیل جٹ اور انار کلی بازار کے صدر ملک آصف نے کہا کہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) شہر کی تاجروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم بن کر ابھری ہے’ اس تنظیم کی خوش قسمتی یہ ہے اسے تاجروں کی حقیقی خدمت کرنے اور 24 گھنٹے پہرہ دینے والا امین بٹ اس کا چیئرمین ہے’ ہم نے باہمی صلاح مشورے سے یہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ ہم امین بٹ اور اس کی ٹیم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے اور تاجروں کی خدمت کا خواب پورا کریں گے’ اللہ تعالیٰ ہمیں ثابت قدم رہنے کی توفیق دے’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد افضل’ عبدالوحید ببر’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل و دیگر مقررین نے شکیل جٹ اور ملک آصف کو خوش آمدید کہا کہ اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا’ مقررین نے کہا کہ ہم آپ کو اتنا پیارو محبت دیں گے کہ آپ کو اپنے آج کے فیصلے پر کبھی پشیمانی نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں