44

تحریک انصاف کے سیاسی اور وکلاء رہنمائوں میں اختلافات ، فیصلے ماننے سے انکار

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی قیادت اور وکلا آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وکلا اور سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات کی وجہ سے فیصلوں میں تاخیر ہونے لگی۔ سیاسی قیادت مذاکرات اور بات چیت چاہتی ہے، وکلا قیادت ناخوش ہے، وکلا قیادت نے جے یو آئی سمیت متعدد جماعتوں سے رابطوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے موقع پر بیرسٹر گوہر موجود نہیں تھے، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی سے مذاکرات میں بیرسٹر گوہر اور وکلا قیادت نہ تھی۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماں کی ملاقات کے دوران تلخی بھی ہوئی، سیاسی قیادت کے فیصلوں کو وکلا کی جانب سے ماننے سے انکار کیا جانے لگا، وکلا کو کیسز اور پارٹی کے قانونی امور تک محدود کر دیا گیا۔سیاسی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اور فیصلوں پر وکلا قیادت نے خدشات کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی فیصلوں کے لیے سیاسی قیادت کو مکمل ذمے داری دے دی ہے۔اس حوالے سے اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام وکلا سیاسی قیادت کے ساتھ متحد ہیں، تحریک انصاف میں وکلا پارٹی اور قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں، وکلا اتفاق اور اتحاد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں