45

نئی حکومت کیلئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سب سے بڑا چیلنج

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں آٹھ فروری2024کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں بھی حکومت بنانے کی کوشش میں ہیں۔ملک میں بننے والی نئی حکومت کو جہاں سیاسی محاذ پر بہت سارے مسائل کا سامنا کرنے پڑے گا تو اس سے بھی زیادہ اسے ایک گھمبیر معاشی صورتحال کا سامنا ہو گا جس میں ملک کی کمتر معاشی ترقی، مہنگائی، بے روزگاری کے ساتھ ساتھ ایک بڑا چیلنج ملک پر اندرونی و بیرونی قرضوں کا بوجھ ہے جس میں گذشتہ چند سال میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔پاکستان ڈیٹ ٹریپ یعنی قرضوں کے چنگل میں بہت عشروں سے پھنسا ہوا ہے تاہم حالیہ برسوں میں قرضوں میں ہونے والے اضافے اور پاکستان کی سکڑتی معیشت کی وجہ سے اب ان قرضوں کی واپسی اور ان پر سود کی ادائیگی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔معاشی مسائل پر رپورٹنگ کرنے والے امریکی کے ادارے بلوم برگ نے تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان میں کام کرنے والے ایک تھنک ٹینک کے اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اندرونی و بیرونی قرضے اب ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں