35

چوبیس گھنٹوں سے زائد بارش سے گوادر، جیونی، سر بندن میں تباہی

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ 24 گھنٹوں سے زائد سے جاری بارش کے باعث گوادر، جیونی اور سر بندن میں تباہی مچ گئی۔بارش کے باعث ساحلی شہر جیونی کی حالت بھی انتہائی مخدوش ہو گئی جہاں 3برساتی بند ٹوٹ گئے۔جیونی میں ساحل پر موجود کشتیاں سمندر میں بہہ گئیں، کئی مکانات اور چار دیواریاں گر گئیں۔نکاسی آب کا موثر نظام نہ ہونے سے گلی محلے تالاب بن گئے۔ریسکیو ٹیمیں جیونی نہ پہنچ سکیں، شہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں 2 روز کے دوران 183 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جیونی میں 39، سبی اور پسنی میں 2۔2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں