لاہور(شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اسامہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ اب تک انہیں دو بار محبت ہو چکی ہے لیکن فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔اداکار نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی ملازمت کرتے تھے اور اب بھی وہ ایک فرم میں ملازم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے جہاں ان کا اپنا سکول بھی چل رہا ہے اور وہ اس کے اکائونٹس کے معاملات بھی خود دیکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگ انہیں بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ایسے نہیں، چوں کہ میں شرمیلا اور کم بولتا ہوں اس لیے لوگ مجھے بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن جب وہ لوگوں سے مسلسل بات کرتے ہیں تو ان کا ارادہ تبدیل ہوجاتا ہے۔اداکار نے دعوی کیا کہ ان کا کبھی کوئی کرش نہیں رہا، البتہ انہیں اب تک دو بار محبت ہوچکی ہے لیکن ابھی وہ کسی سے محبت نہیں کر رہے۔
