نئی دہلی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج سے صحت یاب ہونے کے بعد بیٹے اور بہو کے ساتھ چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔ متھن چکرورتی کی نئی تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور صحت یاب نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر متھن چکرورتی کے بیٹے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پوسٹ کی لیکن انہوں نے پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اپنے والد اور اہلیہ کے ہمراہ کہاں جارہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی فالج سے صحتیابی کے بعد اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔
