ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “صاف ستھرا پنجاب” کے ویژن کے مطابق شہر کو صاف ستھرا، سرسبز و شاداب آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ مرکزی شاہراں ،سڑکوں اور گلی محلوں کی صفائی ستھرائی جاری اور اس سیوریج کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ سڑکوں کے ڈیوائیڈرز اور اطراف پر لگے پودوں کی تراش اور پانی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سٹریمرز اور پینا فلیکس کو اتارا جا رہا ہے تاکہ شہر صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی پر عملہ صفائی کی خدمات قابل ستائش ہیں میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔
