12

امن کی روشنی کیلئے تعلیم کا حصول وقت کی ضرورت ہے

سرگودھا (بیوروچیف) جہالت غربت کے خاتمے امن کی روشنی کیلئے تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں سرکاری تعلیمی اداروں میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں جیسی سہولیات میسر کی جائیں تاکہ طلباء و طالبات بآسانی تعلیم حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ اربوں روپے تعلیم پر خرچ کئے جارہے ہیں مگر تعلیمی نتائج صفر + صفر = صفر ہیں رائو طاہر مشرف خان نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کیا جائے بلکہ بچوں کو یکساں تعلیمی نظام کے دائرے میں لاکر ہم پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتے ہیں رائو طاہر مشرف خان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگوں کا رجحان پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں