11

عوامی فیصلوں کا احترام کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، عوامی فیصلوں کا احترام کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پی ڈی ایم ٹو نہیں چل سکے گی، عوام نے انہیں مسترد کردیا ، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں کے سہارے منتخب والوں کی عوام میں کوئی قد ر و قیمت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے حلف کی پاسداری اور عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئے۔ جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، دھاندلی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ الیکشن دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے ذریعے شفاف آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، مجوزہ کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں