46

معمولی تنازع پرفائرنگ کرکے ہمسایہ کوزخمی کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی تنازع پرایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہمسایہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ رسول پورہ گوجرہ کے ہارون اور اس کے پڑوسی عادل کے درمیان معمولی جھگڑاہو گیا جس پر عادل مشتعل ہو گیا جس نے فائر نگ کر کے19سالہ ہارون کوشدیدزخمی کر دیا اور فرارہو گیاشدید زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں پر اسے طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں