67

پروفیسر کا طالب علم پر ٹھڈوں مکوں سے سرعام تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ پوسٹ گر یجو ا یٹ کالج گوجرہ کے پروفیسر کا طالب علم پر ٹھڈوں مکوں سے سرعام وحشیانہ تشدد،تشددکی ویڈ یو سوشل میڈیاپروائرل ہو گئی۔ چک نمبر369ج ب جودھا نگری کے محمد افضل کابیٹامحمدطیب گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ فسٹ ایئرکا طالب علم ہے جس کو کالج ہذاکے پروفیسررانا فریاد نے دبوچ کر بری طرح سرعام سینکڑوں طالب علموں کے سامنے ٹھڈوں مکوںسے تشددکا نشانہ بناڈالاجس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو نے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزز نے نوٹس لیتے ہو ئے گورنمنٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پرنسپل محمد احسان کی سرابراہی میں انکوائری ٹیم مقررکر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں