چنیوٹ(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگرکے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا صلاح معاملات اور اصلاح نظام ہمارے منشور کے بنیادی نکات ہیں۔ نسل نو کو قرآن و سنت کے نور سے آراستہ کرنے کیلئے منظم جدوجہد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی معاملات میں بھی قومی مفادات کو ترجیح دینی ہو گی ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ملک کے مفادات کیلئے سیاسی جماعتوں کا مل جل کر چلنا بہت ضروری ہے، اب انتخابات کا مرحلہ ختم ہوگیا، سب سیاسی جماعتیں مل کر آگے بڑھیں بہترین حکمت عملی اور اقدامات کے ذریعے ہی مسائل پر قابو پایا اور مہنگائی بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے
