33

گوجرہ پولیس نے تارچورگینگ کے 6ارکان کوسرغنہ سمیت گرفتارکرلیا

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ صدر گوجرہ نے تار چور گینگ کے 6ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی تاراور ٹرک برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبات نثار کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں تا ر چوری، ڈکیتی،راہزنی اور روڈ رابری کرنے والے گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی میں ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ اعجاز ایس آئی،انچارج چوکی دواکھری سلمان شاہد ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گوجرہ اور اس کے گردو نواح میں واپڈا کی تار چوری،راہزنی اور رابری کی وارداتیں کرنے والے تار چورگینگ کے6ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں